پہلی بار کسی دوسرے سیارے سے ریڈیو سگنل موصول

فلکیات کی دنیا میں ایک بڑی پیشرفت کے دوران سائنسدانوں نے پہلی بار نظام شمسی سے باہر موجود ایک سیارے سے پراسرار ریڈیو سگنل کیپچر کر لیا ہے۔

ہارورڈ اسمتھسونین سینٹر فار ایسٹرو فزکس کے محققین کے مطابق یہ سگنل زمین سے تقریباً 64 نوری سال دور واقع ایک ایکسوپلینٹ بیٹا پکٹورس بی سے آیا ہے اور یہ اس کے ارورا سے پیدا ہوا تھا۔

اس سگنل کی موجودگی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ اس سیارے کا مقناطیسی میدان زمین کے مقابلے میں ایک ہزار گنا زیادہ طاقتور ہے۔

ارورا کے بارے میں بات کریں تو یہ زمین پر ایک عام مظہر ہے جو شمالی اور جنوبی روشنیوں کا سبب بنتا ہے۔ کسی دوسرے سیارے پر یہ اس وقت ہوتا ہے جب برقی چارج والے مالیکیول اس کے طاقتور مقناطیسی میدان سے ٹکرا کر تصادم کرتے ہیں۔ رابطے میں آتے ہی پرجوش مالیکیول روشنی خارج کرتے ہیں اور اپنی معمول کی حالت میں واپس آتے ہوئے چمکتے ہیں۔

Back to top button