پہلا ٹیسٹ:انگلینڈاورپاکستان کے مابین پہلےدن کاکھیل مکمل ہوگیا

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلنیڈاورپاکستان کے مابین پہلےدن کے کھیل کا اختتام ہوگیا۔انگلینڈنےپہلےدن کےکھیل کے اختتام پر2وکٹوں کے نقصان پر112رنزبنالئے۔

پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم48.1اوورمیں 171رنزبناکرآؤٹ ہوگئی تھی۔

پاکستان نے 48.1 اوورز میں تمام وکٹیں گنوائیں۔ عبداللہ شفیق 61 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ امام الحق نے 42 اور کپتان سلمان علی آغا نے 21 رنز بنائے۔

دیگر بلے بازوں میں محمد رضوان 12 رنز بنا سکے، شان مسعود اور سعود شکیل 5، 5 رنز پر آؤٹ ہوئے، جبکہ اذان اویس اور علی عثمان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

انگلینڈکی جانب سے اولی رابنسن اور جوش ٹونگ نے پانچ پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس کے موقع پر کہا تھا کہ بابر اعظم کے انجری کے باعث باہر ہونے کے بعد انہیں کپتانی کی ذمہ داری ملی اور ٹیم سیریز کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

سلمان علی آغا نے کہا تھا کہ پاکستان سیریز جیتنے کے ارادے سے میدان میں اترا ہے اور اگر وہ ٹاس جیتتے تو بھی پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے۔

Back to top button