پاکستان انڈر 16 فٹبال ٹیم کو ساف چیمپئن شپ کیلئے این او سی جاری

پاکستان انڈر 16 فٹبال ٹیم کو ساف چیمپئن شپ  میں شرکت کیلئے رات گئے وزارت داخلہ کی جانب سے این او سی جاری کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق این او سی کے اجراء میں سابقہ حکومت کی معاون خصوصی شزا فاطمہ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

شزا فاطمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزارت داخلہ کی شکر گزار ہوں کے اس وقت این او سی جاری کر دیا گیا، امید ہے صبح بین الصوبائی رابطہ کی وزارت معاملہ کلیئر کردے گی۔

انہوں نے کہا کہ کل تک  پاکستان اسپورٹس بورڈ( پی ایس بی) سے باضابطہ این او سی مل جانے کا امکان ہے،  وزارت خارجہ بھی انڈر 16 فٹبال ٹیم کا این او سی جاری کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان فٹبال ٹیم کو 29 اگست کو لاہور سے بھوٹان روانہ ہونا تھا لیکن این او سی نہ ملنے کی وجہ سے پاکستانی ٹیم بھوٹان روانہ نہیں ہو سکی تھی۔

این او سی ملنے میں تاخیر کی وجہ سے پی ایف ایف نے ٹورنامنٹ سے

پیاز کے وہ فوائد جن سے آپ ناواقف ہیں

دستبرداری کا کہہ دیا تھا۔

Back to top button