غیر ملکی سفیر بھی جشنِ آزادی کے رنگ میں رنگ گئے

پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفیر بھی جشنِ آزادی کے رنگ میں رنگے گئے۔ملک بھر میں آج 76 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہاہے ۔
نوجوان سبز ہلالی پرچم اور جھنڈیاں لیے سڑکوں پر نکل آئے اور گلیوں، شاہراہوں، چوراہوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا جبکہ دوسری جانب پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفیر بھی جشنِ آزادی کے رنگ میں رنگے گئے۔
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے یومِ آزادی پر مبارک باد کا پیغام دیا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ بہتر اور خوش حال مستقبل کے لیے پاکستان اور امریکا مل کر کام کرتے رہیں گے ۔اگر ہم صرف گزشتہ سال پر ہی نظر ڈالیں تو وہ امریکا پاکستان تعلقات کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔
اس کے علاوہ آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے روایتی پاکستانی لباس پہنا اور تاریخی گولڑہ ٹرین اسٹیشن کا دورہ کیا۔اس کے علاوہ قائد اعظم کے زیر استعمال رہنے والی سیلون ميں بھی گئے۔ نیل ہاکنز نے سوشل میڈیا پر بیان
رونالڈو انسٹا گرام پر 60 کروڑ فالوورز حاصل کرنیوالے دنیا کے پہلے انسان بن گئے
میں کہا کہ اس سیلون میں اب بھی قائد اعظم کے الفاظ گونجتے ہیں۔
