غیر ملکی سفرا کو مکمل سیکیورٹی کا یقین دلاتے ہیں ، دفتر خارجہ

پاکستان نےواضح کیا ہےکہ وہ دہشت گردی کےخلاف ہر صورت اپنی لڑائی جاری رکھےگا، ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نےغیرملکی سفراکو مکمل سیکیورٹی کا یقین دلایا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہرا بلوچ نےہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستانی عوام کی سیکیورٹی کو یقینی بنانےکے لیے دہشت گردی کےخلاف جنگ جاری رہے گی، دہشت گردی کے نتیجےمیں سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوتے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےغیر ملکی سفرا کو پاکستان کی طرف سےمکمل سیکیورٹی کایقین دلایا ہے، بیرون ممالک میں سفرا کی تعیناتی وفاقی حکومت کا اختیار ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے وزیراعظم کی جانب سے عافیہ صدیقی کےحوالےسےلکھےگئےکسی خط سےلاعلمی کا اظہار کردیا، انہوں نےکہاکہ عافیہ صدیقی کےحوالےسےعدالتی احکامات کے مطابق دفترخارجہ بھی کرادار ادا کرے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سےکشمیریوں کی جائیدادوں کی ضبطگی پر اظہارتشویش کیا ہے، انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں حالیہ اقدامات کشمیریوں کی زمین، جائیداد ہڑپ کرنے کی مہم کا حصہ ہے ۔

ترجمان دفترخارجہ نےمطالبہ کیا کہ بھارت اپنے ملک میں بنگلہ دیشی سفیر اورسفارتی مشن کی سیکورٹی کو یقینی بنائے،میزبان ملک کہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ فارن مشنز کو مکمل سیکیورٹی دی جائے۔

ترجمان نےبتایا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ باہمی تعلقات کو ہمیشہ فروغ دیا ہے،پاکستانی ہائی کمیشن کی بنگلہ دیش لیڈر خالدہ ضیا سےملاقات ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ کے سلسلےمیں ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ نےباور کرایا پاکستان کو شام میں ہونے والی حالیہ پیشرفت پرشدید تشویش ہے،علاقائی امن و استحکام کے لیےشام میں امن ضروری ہے، شام کی سلامتی خود مختاری اور آزادی کااحترام ضروری ہے۔

 

سندھ ہائی کورٹ نے عارف علوی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ وزیر اعظم نے رواں ہفتےسعودی عرب کا دورہ کرکے ون واٹر کانفرنس میں شرکت کی،جہاں انہوں نے 6 نکاتی ایجنڈا پیش کیا جس کے تحت آبی مسائل کوحل کیا جاسکتا ہے،انہوں نے بتایا کہ سمٹ کے سائیڈ لائن پروزیراعظم نےسعودی ولی عہد اور فرانس کے صدر سےبھی ملاقات کی۔

ترجمان نےبتایا کہ ای سی او اجلاس کی سائیڈ لائنزپر نائب وزیراعظم اسحٰق ڈارکی مشہد میں اہم ملاقاتیں ہوئیں جبکہ اسحٰق ڈار نےمشہد میں ای سی او کلین انرجی سینٹر کے چارٹر پر دستخط کیے۔

ترجمان نےبتایاکہ پاک روس بین الحکومتی کمیشن کا 2 روزہ اجلاس ماسکومیں منعقد ہوا جس میں وزیر توانائی اویس احمد لغاری اور ان کےروسی ہم منصب نے اپنے اپنےوفود کی قیادت کی جبکہ اس موقع پر دونوں ممالک نے 8 معاہدوں پر دستخط کیے۔

Back to top button