سابق مس امریکہ نے چھت سے کود کر خودکشی کیوں کی؟

ذہنی مسائل کا شکار ہونے کے بعد امریکا کی 30 سالہ سابق حسینہ چیسلی کرسٹ نے ایک 60 منزلہ عمارت کی 30ویں منزل سے کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔ بظاہر اچھی بھلی نظر آنے والی چیسلی کرسٹ نے نیویارک کے پرتعیش علاقے منہیٹن کی 60 منزلہ بلند و بالا عمارت سے چھلانگ لگائی اور ہلاک ہو گئی۔ پہلے یہ خیال کیا جارہا تھا کہ شاید چیلسی نے پیار میں دھوکہ کھانے کے بعد اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے لیکن اب بتایا جا رہا ہے کہ وہ پچھلے کچھ عرصہ سے ذہنی مسائل کا شکار تھیں۔
یاد رہے کہ چیلسی کرسٹ ٹی وی پر ایک انٹرٹینمنٹ شو بھی کرتی تھیں اور 2020 میں وہ اپنی میزبانی کی وجہ سے گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد بھی ہوئی تھیں۔ سابق حسینہ ماضی میں ذہنی پریشانی اور ڈپریشن سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کرتی رہی ہیں، 2019 میں انہوں نے ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنی فیس بک پوسٹ میں ذہنی مسائل پر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ وہ کافی عرصے تک ڈپریشن کا شکار رہی ہیں۔ سال 2020 میں بھی انہوں نے ڈپریشن اور ذہنی صحت کے مسئلے پر کھل کر باتیں کی تھیں اور وہ وقتا بوقتا اسی موضوع پر اظہار خیال کرتی رہی تھیں۔
چیسلی کرسٹ کے اہل خانہ اور پولیس نے سابق حسینہ کی جانب سے عمارت سے چھلانگ لگانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی لاش کی تصدیق 31 جنوری کی صبح سات بجے کی گئی۔سابق حسینہ نے رات دیر گئے نامعلوم وجوہات کی وجہ سے عمارت سے چھلانگ لگائی، جس وقت انہوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا، اس وقت وہ اپنے فلیٹ میں تنہا تھیں۔
شرمیلا کی شکایت پر نادیہ خان کو بیان بازی سے روک دیا گیا
معلوم ہوا ہے کہ چیلسی 60 منزلہ عمارت میں رہائش پذیر تھیں اور ان کا فلیٹ نویں منزل پر تھا، تاہم زندگی کے آخری لمحات میں انہیں 30 ویں منزل پر دیکھا گیا جہاں سے انہوں نے چھلانگ لگائی۔
چیلسی رہائشی عمارت میں مقیم تھیں اور جس وقت انہوں نے سنگین قدم اٹھایا، تب وہ اپنی رہائش گاہ پر تنہا تھیں۔ چیلسی کرسٹ 2019 میں امریکا کی خوبصورت ترین دوشیزہ قرار پائی تھیں، اس سے قبل وہ ریاست کیرولینا کی خوبصورت ترین لڑکی بنی تھیں۔ چیلسی ان چند سیاہ فام دوشیزاؤں میں سے ایک تھیں، جنہوں نے خوبصورتی کا مقابلہ اپنے نام کیا، انہوں نے قانون اور سیاست کی تعلیم حاصل کر رکھی تھی۔
چیلسی کرسٹ کو امریکی کرمنل جسٹس میں اصلاحات کے لیے متحرک کارکنان میں شمار کیا جاتا تھا، وہ کئی سال سے فلاحی اور دوسرے لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کے منصوبوں میں متحرک تھیں۔ چیلسی نے خودکشی سے قبل کچھ گھنٹے قبل ہی اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے ایک دلخراش پوسٹ بھی کی تھی۔ انہوں نے مختصر پوسٹ میں لکھا کہ تھا کہ شاید آج کا دن سکون اور آرام ساتھ لے آئے۔
