جنوبی کوریا: مارشل لاء میں معاونت کے الزام پر سابق وزیراعظم اور انٹیلی جنس سربراہ گرفتار

جنوبی کوریا میں مارشل لاء کے نفاذ میں معاونت کے الزام پر سابق وزیراعظم اور خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کی صبح پولیس نے سابق وزیراعظم ہوانگ کیو آہن کو بغاوت پر اکسانے اور مارشل لاء میں معاونت کے الزامات میں حراست میں لے لیا۔
رپورٹ کے مطابق نیشنل انٹیلی جنس سروس (NIS) کے سابق سربراہ چو تائے یونگ (Cho Tae-yong) کو بھی مارشل لاء میں کردار ادا کرنے سمیت دیگر الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ جنوبی کوریا کے صدر نے دسمبر 2024 میں ملک میں مارشل لاء نافذ کیا تھا، تاہم پارلیمنٹ کی جانب سے اس اقدام کے خلاف ووٹنگ کے بعد صدر نے مارشل لاء ختم کرنے کا اعلان کیا۔
مارشل لاء کے نفاذ کے بعد صدر کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع ہوئی، انہیں عہدے سے برطرف کیا گیا اور بغاوت کے الزامات پر عدالتی تحقیقات کا آغاز بھی کردیا گیا۔
