غزہ،میڈیکل کیمپ میں اجتماعی قبر دریافت

غزہ میں الشفا اسپتال اور بیت لاحیہ کے بعد خان یونس کے نصر میڈیکل کیمپ سے بھی اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے۔
فلسطینی ایمرجنسی سروس نے خان یونس شہر کے نصر میڈیکل کیمپ سے ایک اجتماعی قبر دریافت کی جہاں سے 50 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
فلسطین ایمرجنسی سروس کے مطابق ان کی ٹیم نے اپنا تلاش آپریشن جاری رکھا ہوا ہے کیونکہ اب بھی لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد ہے جن کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں کہ آیا وہ زندہ ہیں یا اسرائیلی فورسز نے انہیں شہید کر دیا ہے۔
اجتماعی قبر اسرائیلی فوج کے 7 اپریل کو خان یونس شہر سے نکل جانے کے بعد دریافت ہوئی، شہر کا زیادہ تر حصہ اسرائیلی افواج کی مسلسل بمباری اور حملوں کے نتیجے میں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے۔
