سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے اضافہ

پاکستان کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 126450 روپے رہی۔
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ
گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا تھا، 24 قیراط سونے کی دس گرام قیمت میں 85 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 108410 روپے رہی۔
جمعہ کو انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران پانچ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 1891 ڈالر رہی،پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے جب کہ دس گرام قیمت 1251.71 روپے رہی۔
