روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ

کاروباری ہفتہ کے آخری روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ انٹربینک کرنسی ایکسچنیج رپورٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 175.86 روپے رہی۔ یہ اس سے قبل 17 فروری کو 175.39 روپے تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 46.86 روپے، اماراتی درہم 47.87 ، کویتی دینار 581.58، عمانی ریال 456.78، بحرینی دینار 466.45 ، برطانوی پاؤنڈ 239.65 اور یورو کی قدر 200 روپے رہی۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے اضافہ
اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 175.9 اور قیمت فروخت 177.5 روپے رہی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 46.6 اور قیمت فروخت 47.2، اماراتی درہم کی قیمت خرید 48.6 اور قیمت فروخت 49.3، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 237.5 اور قیمت فروخت 240 روپے ریکارڈ کی گئی۔
