فرحان اختر کا 19 فروری کو دوسری شادی کرنے کا اعلان

معروف بولی وڈ اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار فرحان اختر بالآخر 19 فروری کو اپنی دیرینہ گرل فرینڈ اور ماڈل شبانی ڈنڈیکر سے رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔ یاد رہے کہ فرحان اختر کی پہلی شادی ایک ہئیر سٹائلسٹ کے ساتھ ہوئی تھی جو 16 برس بعد ختم ہو گئی تھی۔

رواں ماہ کے آغاز میں فرحان اختر کے والد فلم ساز جاوید اختر نے تصدیق کی تھی کہ ان کے بیٹے رواں ماہ میں ہی شادی کریں گے۔ اب فرحان اختر نے کنفرم کیا یے کہ انکی شبانی ڈنڈیکر سے شادی 19 فروری کو ہونے جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ فرحان اختر معروف بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی کے سوتیلے بیٹے ہیں۔

فرحان اور شبانی دونوں کی شادی کی تقریبات ابتدائی طور پر اسلامی روایات کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے علاقے کھنڈالا میں موجود فرحان اختر کے فارم ہاؤس پر ہوں گی۔ یاد رہے کہ فرحان اختر مسلمان ہیں جبکہ ان کی اہلیہ شبانی ہندو ہیں۔

فرحان اختر کے خاندانی ذرائع کے مطابق شادی کو انتہائی مختصر رکھے جانے کی تجویز ہے اور شادی میں دونوں کے قریبی دوست اور رشتے دار شرکت کریں گے۔ شادی کے مقام پر رشتے دار اور دوست 18 فروری کو پہنچنا شروع ہوں گے اور دونوں 19 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، جس کے بعد دونوں ممکنہ طور پر دوسری مرتبہ 21 فروری کو شادی کریں گے۔

بچوں کے مقبول گانے بےبی شارک پر فلم بنانے کا فیصلہ

ہندو رسومات کے تحت دونوں کی دوسری مرتبہ شادی کی تقریبات 21 فروری کو ممبئی میں ہی ادا کی جائیں گی، جس میں شوبز شخصیات بھی شریک ہوں گی۔ اگرچہ دونوں کے قریبی ذرائع نے ان کی جلد شادی ہونے کے دعوے کیے ہیں، تاہم دونوں نے تاحال خود اس حوالے سے کچھ نہیں کہا۔

فرحان اختر کے والد فلم ساز جاوید اختر نے بتایا ہے کہ ان کے بیٹے کی شادی کو 21 فروری 2022 کو عدالت میں رجسٹرڈ کروایا جائے گا، جس کے بعد قریبی دوستوں اور اہل خانہ کی موجودگی میں شادی کی تقریبات ہوں گی۔ خبریں ہیں کہ فرحان اختر اور شبانی ڈنڈیکر نے شادی کی عدالتی رجسٹریشن کے لیے گزشتہ ماہ جنوری میں ہی درخواست دائر کردی تھی، جس پر رواں ماہ فروری میں فیصلہ آنے کا امکان ہے۔

دونوں جہاں مذہب اسلام کے تحت نکاح کریں گے، وہیں دونوں ہندو مذہبی رسومات بھی ادا کریں گے۔ شبانی ڈنڈیکر مراٹھی نسل کی ہندو ہیں جب کہ فرحان مسلمان ہیں۔ یہ فرحان کی دوسری جبکہ شبانی کی پہلی شادی ہوگی۔ 47 سالہ فرحان اختر نے اس سے قبل 2000 میں 54 سالہ ہیئر اسٹالسٹ ادھونا بھابانی سے شادی کی تھی اور ان سے انہیں 2 بچیاں بھی ہیں، ان کے درمیان شادی کے 16 سال بعد سال 2016 میں طلاق ہوگئی تھی۔

Back to top button