بچوں کے مقبول گانے بےبی شارک پر فلم بنانے کا فیصلہ

دنیا بھر میں دس ارب سے زائد مرتبہ دیکھے جانے والے بجوں کے مقبول ترین گانے بے بی شارک پر اب امریکہ میں فلم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فلم کے ریلیز کی تاریخ تو ابھی نہیں بتائی گئی مگر پیراماؤنٹ نے اعلان کیا ہے کہ یہ اس کے بچوں کے لیے بنائی جانے والی فلموں اور شوز کا حصہ ہوگی۔

یاد رہے کہ بے بے شارک دنیا کی پہلی یوٹیوب ویڈیو ہے جس کے ویوز کی تعداد 10 ارب سے زیادہ ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ مستقبل قریب میں ایسا کوئی امکان نہیں کہ کوئی اور ویڈیو اس کے قریب بھی پہنچ سکے گی۔

بے بی شارک پر فلم بنانے کا عمل شروع ہو چکا ہے جو 2023 میں سینما گھروں ریلیز ہوگی۔ پیرا ماؤنٹ پلس اسٹریمنگ سروس کے لیے یہ فلم نیکولوڈین انیمیشن اور پنک فونگ کمپنی مل کر بنائیں گے۔ یاد رہے کہ بے بی شارک نے نومبر 2020 میں لوئس فونسی اور ڈیڈی یانکی کی ویڈیو ڈیسپاسیٹو کو پیچھے چھوڑ کر یوٹیوب کی سب سے زیادہ مقبول ویڈیو کا اعزاز اپنے نام کیا تھا، جب اس کو 7 ارب بار دیکھا جاچکا تھا۔

اداکار محسن عباس نے لڑکیوں سے توبہ کیوں کر لی؟

درحقیقت وقت کے ساتھ دیگر مقبول ویڈیوز کو دیکھنے کا رجحان کم ہوا ہے مگر بے بی شارک اب بھی بہت زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو ہے۔ نومبر 2020 میں بے بی شارک ویڈیو کے 7 ارب ویوز تھے جبکہ جنوری 2022 میں 10 ارب سے زیادہ ویوز ہو چکے تھے یعنی 14 ماہ میں 3 ارب سے زیادپ ویوز۔

دنیا بھر میں مقبول بچوں کے گانے بے بی شارک کو جون 2016 میں یوٹیوب پر پہلی مرتبہ اپ لوڈ کیا گیا تھا جو امریکی کیمپ فائر سانگ کا ری مکس ہے اور یہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں واقع پروڈکشن کمپنی پنک فونگ نے جاری کیا تھا۔

دنیا کے مختلف فنکاروں نے بے بی شارک کو مختلف انداز سے پیش بھی کیا ہے اور اس کا ایک ڈانس چیلنج بھی وائرل ہوا۔ واشنگٹن نیشلز بیس بال ٹیم نے اس گانے کو اپنا ترانہ بنایا تھا اور 2019 میں ورلڈ سیریز میں کامیاب ہونے کے بعد ان کی جیت کے جشن کے دوران اسے وائٹ ہاؤس کی جانب سے بجایا گیا تھا۔

Back to top button