سونےکی فی تولہ قیمت میں 1700روپےاضافہ

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ،فی تولہ1700روپےمہنگاہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 1700 روپےاضافے سے 3 لاکھ 90 ہزار 300  روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10گرام سونے کی قیمت 1458 روپے اضافے سے 3 لاکھ 34 ہزار 619 روپے ہے۔عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 17 ڈالر اضافے سے 3685 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کمی دیکھی گئی تھی۔

Back to top button