سوناایک ہی روز میں ہزاروں روپےمہنگاہوگیا

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک ہی روز ہزاروں روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت 6 ہزار روپے بڑھ کر 3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے، جبکہ 10 گرام سونا 5 ہزار 144 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 22 ہزار 959 روپے کا ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ نہ صرف مقامی بلکہ عالمی مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آیا ہے۔ عالمی بازار میں فی اونس سونا 60 ڈالر کے اضافے کے بعد 3 ہزار 540 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

Back to top button