گوگل کا نیا فیچرآگیا،اب صارفین سرچ کرنے پرسن بھی سکیں گے

گوگل نے اپنی سرچ سروس میں ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کروایا ہے، جس کا نام ’آڈیو اوور ویو‘ ہے، اس فیچر کے ذریعے صارفین کسی بھی سرچ کا خلاصہ سن بھی سکیں گے۔

ٹیکنالوجی ایپ گوگل کا نیا آڈیو فیچر صارفین کو کسی بھی تلاش کا مختصر اور آسان خلاصہ آواز کی صورت میں سننے کی سہولت فراہم کرتا ہے، یعنی اب صارفین کو لمبے لمبے آرٹیکلز پڑھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، بلکہ گوگل اُن کے سوال کا جواب اپنی آواز میں سُنا دے گا۔

فیچر کو استعمال کرنے کے لیے جب صارفین گوگل پر کوئی سوال لکھیں گے اور اگر اس تلاش پر یہ سہولت دستیاب ہوئی، تو ایک آڈیو پلیئر نظر آئے گا، صارف پلے کا بٹن دبائیں گے تو گوگل خودکار طور پر تیار کیا گیا خلاصہ سنادے گا۔

Back to top button