حکومت کا قومی سطح پر آرٹیفشل انٹیلیجنس منصوبہ شروع کرنے کا اعلان

حکومت نے ملک میں آرٹیفشل انٹیلیجنس (اے آئی) کے فروغ کے لیے قومی سطح پر ایک جامع منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ملک بھر میں اے آئی ہبز اور تربیتی مراکز کے قیام کے ذریعے اس انقلابی شعبے کو فروغ دے گی۔

منصوبے کے تحت 20 ہزار طلبہ و طالبات کو اے آئی کی عملی تربیت دی جائے گی، جب کہ 150 اسٹارٹ اپس کو اے آئی گرانٹس فراہم کی جائیں گی تاکہ مقامی سطح پر جدت اور ٹیکنالوجی کو فروغ مل سکے۔

وزارت آئی ٹی کے حکام کے مطابق، قومی آرٹیفشل انٹیلیجنس منصوبے کے لیے تمام تیاری مکمل کر لی گئی ہے، اور پلاننگ کمیشن نے منصوبے کا پی سی ون باقاعدہ طور پر منظور کر لیا ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق، اس منصوبے کے لیے 53 کروڑ 46 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ سات بڑے شہروں میں قائم نیشنل انکیوبیشن سینٹرز میں اے آئی ہبز قائم کیے جائیں گے، جب کہ مختلف مقامات پر ٹریننگ مراکز بھی کھولے جائیں گے۔

منصوبے کے دیگر اہم اہداف میں 500 پروفیشنلز کی تربیت، 2025-26 تک دو اے آئی ہبز کا قیام، 3 ہزار تربیتی ورکشاپس اور 2 آگاہی سیشنز کا انعقاد شامل ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ، انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار کی سطح عبور کر گیا

 

وزارت کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت شفاف اور منصفانہ اے آئی گورننس کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے گی، اور یہ پورا منصوبہ حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان ویژن سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد نہ صرف نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے بلکہ قومی سطح پر اے آئی ریسرچ، تربیت اور گورننس کے معیار کو بھی بلند کرنا ہے۔

Back to top button