حکومت کاامریکی ٹیرف پر مذاکرات کیلئے وفد امریکا بھیجنے کا فیصلہ

پاکستان نےنئے ٹیرف سےمتعلق مذاکرات کےلیے اعلیٰ سطح وفد امریکا بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نئےامریکی نئے پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار،وفاقی وزرا احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب ، پرویز ملک، مشیر وزیرِاعظم سید توقیر شاہ، طارق فاطمی اور ہارون اخترشریک ہوئے۔

اعلامیےکےمطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان سے وفد امریکا جائے گا، وفد امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ اورنئے ٹیرف پربات کرےگا جب کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر وفد میں معروف کاروباری شخصیات اور برآمد کنندگان بھی شامل ہوں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم نےوفد کو نئے ٹیرف پر مذاکرات کے بعد لائحہ عمل طے کرنےکا ٹاسک سونپ دیا ہے۔

21 سال بعد پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا ہے : خواجہ آصف

 

اس کے علاوہ وزیراعظم کو نئےٹیرف پراسٹیئرنگ کمیٹی اور ورکنگ گروپ کی رپورٹ پیش کی گئی اورمستقبل کا مجوزہ لائحہ عمل پیش کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ امریکا میں پاکستانی سفارتخانہ مسلسل امریکی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے۔

اس موقع پر شہباز شریف نےکہا کہ امریکا پاکستان کے تجارتی تعلقات دہائیوں پرمحیط ہیں، حکومت امریکا کے ساتھ تجارتی شراکت داری کومزید مضبوط بنانے کی خواہاں ہے۔

 

Back to top button