سرکاری اہلکار پر تشدد کیس: ایف آئی اے نے فرحان غنی کا نام اسٹاپ لسٹ سے نکال دیا

چنیسر ٹاؤن کے چیئرمین فرحان غنی کو سرکاری اہلکار پر تشدد کے مقدمے میں نامزد ہونے کے باوجود جدہ جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ذرائع کے مطابق، ڈائریکٹر امیگریشن ایف آئی اے کی منظوری سے فرحان غنی کا نام اسٹاپ لسٹ (PNIL) سے نکال دیا گیا ہے، جس کے بعد انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی گئی۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل ائیرپورٹ پر فرحان غنی کو اسٹاپ لسٹ میں نام شامل ہونے کی وجہ سے روکا گیا تھا۔ تاہم، مقدمے کے مدعی کی جانب سے کیس واپس لیے جانے کے بعد، فرحان غنی سمیت تین زیرِ حراست افراد کو رہا کر دیا گیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ سےشبلی فراز اور کنول شوذب کی توہینِ عدالت درخواستیں خارج

 

فرحان غنی کے خلاف سرکاری اہلکار پر تشدد اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کی تحقیقات کے دوران ان کا نام سفری پابندی کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

Back to top button