صارفین کیلئے بڑی خوشخبری،بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

صارفین کیلئےبجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہےاور اس حوالے سے سینٹرل پرچیزنگ پاورایجنسی نےدرخواست نیپرا میں دائر کردی۔

درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی جس کے تحت بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے تک کمی ہوسکتی ہے۔

نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر27 فروری کو سماعت کرے گی۔

درخواست کے مطابق ماہ جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ بجلی یونٹ فروخت کی گئی،ہائیڈل سے 10.63 فیصد اورمقامی کوئلے سے 15.56 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

ماہ جنوری کے دوران امپورٹڈ کول سے بجلی کی پیداوار 8.53 فیصد رہی،ایک ماہ کے دوران فرنس آئل سے 1.33 فیصد کی بجلی پیداواررہی اورماہ جنوری کے دوران آر ایل این جی سے بجلی کی پیداوار 18.92 فیصد رہی۔

گزشتہ ماہ نیو کلیئر سے بجلی کی پیداوار 26.61 فیصد،ایران سے حاصل کردہ بجلی کی شرح 0.41 فیصد،ونڈ سے 2.67 فیصد اوربگاس سے پیداوار 1.67 فیصد رہی۔ ماہ جنوری کے درمیان سولر سے بجلی کی پیداوارکا حصہ 1.06 فیصد رہا۔

Back to top button