روس میں امریکی کمپنیوں کو300 ملین ڈالرکا نقصان

یوکرین سے جنگ کی وجہ سے روس میں اپنا کاروبار بند کرنے والی امریکی کمپنیوں کو300 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق رشین ڈائریکٹ انوسٹمنٹ فنڈ کے سی ای او کرل دیمتریف نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد روس میں اپنا کاروبار بند کرنے والی امریکی کمپنیوں کو 300 ملین ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہو چکا ہے۔
روسی حکومت کے قائم کردہ ساورن ویلتھ فنڈ نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی تک متعدد امریکی کمپنیاں روسی مارکیٹ میں واپس آئیں گی۔
انھوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر نقصان آئی ٹی اور میڈیا کے شعبے میں کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کو ہوا جس کا تخمینہ 123 ملین ڈالر ہے۔
اس کے علاوہ کنزیومر سیکٹر اور ہیلتھ کے شعبے میں کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کو روس میں اپنا کاروبار بند کرنے سے 94 ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔
