سلمان اکرم راجا کا ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ آئین کی بالادستی کےلیے ہم آواز اٹھائیں گے،قوم کو اکٹھا کریں گے،ہم رکنےوالے نہیں ہیں، ملک گیر تحریک شروع کریں گے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ ہم جمہوریت کےلیے تاریخی جہدوجہد کررہے ہیں، پارٹی کےکچھ اکابرین سے ملنے پشاور آیا ہوں، رمضان کا مہینہ آرہا ہےلیکن کچھ سرگرمیاں ہیں۔
سلمان اکرم راجا نےکہا کہ آئین کی بالادستی کےلیے ہم آواز اٹھائیں گے،قوم کو اکٹھا کریں گے، شاہد خاقان عباسی سے بھی آج ملاقات ہے،کل کراچی جائیں گے،سندھ کی جماعتوں سےبھی ملاقاتیں ہوں گی۔
انہوں نےکہا کہ ملک گیر تحریک شروع کریں گے،رمضان اور رمضان کےبعد بھی آپشن موجود ہے، ہم روکنے والے نہیں ہیں۔
ان کاکہنا تھاکہ صوبائی صدر جنید اکبر اچھے کام کررہے ہیں،عاطف خان، ارباب شیر علی سے بھی ملاقات ہوئی ہے، عمران خان سمیت جو اسیران ہیں ان کےلیے ہم نے آگے بڑھنا ہے،علی امین گنڈاپور صوبے کے وزیر اعلیٰ ہیں۔
رانا ثنا اللہ کا عارف علوی کے خلاف کارروائی کا عندیہ
سلمان اکرم راجہ نےکہاکہ علی امین گنڈاپور کو پارٹی عہدے سے ہٹانا اچھا فیصلہ ہے،اس فیصلے سے پارٹی زیادہ متحرک ہوئی ہے،صوابی جلسے میں تعداد کم ہونے کےحوالے سے جنید اکبر لگےہوئے ہیں،کمی بیشی ہوتی ہے اس کو دیکھ رہے ہیں،بہتری کی کوشش ہمیشہ ہوتی ہے۔
