قومی ٹیم کو دھچکا،فخرزمان چیمئنز ٹرافی سے باہر

چیمئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکارہونے والے اوپنر فخر زمان چیمئنز ٹرافی سےباہر ہوگئے۔

قومی ٹیم بھارت کے خلاف 23 فروری کو ہونے والے میچ  کیلئےکراچی سے دبئی کے لیےآج روانہ ہوگئی ہے تاہم فخر زمان دبئی روانہ ہونے والی ٹیم کے ہمراہ نہیں جا رہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈنے بھی فخر زمان کے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے جبکہ اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ فخر زمان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے،فخرزمان ٹورنامنٹ میں مزیدنہیں کھیل پائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے متبادل کھلاڑی کیلئے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے رابطہ بھی کیا گیا ہےاور پی سی بی فخرزمان کی جگہ متبادل اوپنرکیلئےمخلتف ناموں پرغور کر رہا ہے۔

ذرائع کامزیدکہنا ہےکہ فخر زمان کی جگہ امام الحق کا چیمپئنز ٹرافی کیلئےپاکستانی ٹیم میں شمولیت کا قوی امکان ہے جنہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف وارم اپ میچ میں 98 رنز بنائے تھے۔

Back to top button