گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر اغواء

 

 

 

گوادر کی یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر سمیت چار افراد کو مسلح افراد نے مستونگ کے قریب سے اغوا کرلیا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر اور پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سید منظور احمد میٹنگ کےلیے گوادر سے کوئٹہ جاتےہوئے لاپتہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر دونوں کو سرکاری گاڑی سمیت مستونگ اور قلات کے قریب اغوا کیا گیا۔

ڈی سی مستونگ بہرام سلیم نے واقعے کی تصدیق کرتےہوئے کہاکہ دونوں کی فیملیز سے رابطے میں ہیں،بتایا جارہا ہے دونوں افسران کا مستونگ کے آس پاس پہنچنے کےبعد رابطہ منقطع ہوا،ہماری پوری کوشش ہے دونوں افسران کا پتہ لگایا جاسکے۔

پولیس حکام کےمطابق مغویوں کی بازیابی کےلیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

وزارت داخلہ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی نے کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کردی اور مختلف مقامات پر چھاپوں اور تلاشی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔امید ہےکہ جلد مغویوں کو بازیاب کرالیا جائے گا۔

ترجمان بابر یوسفزئی کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر منظور، پرائیوٹ سیکریٹری ڈاکٹر ارشاد اور ڈرائیور جمعرات کو صبح گوادر سے کوئٹہ کی جانب جارہے تھےکہ مستونگ کے قریب کھڈکوجہ کے مقام این اے 25 پر مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا۔

بڑی عید کے بعد افغان مہاجرین کے خلاف بڑا آپریشن،تیاریاں مکمل

خیال رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کو حکومتِ بلوچستان نے 25 اکتوبر 2021 کو یونیورسٹی آف گوادر کا پہلا وائس چانسلر مقرر کیاتھا۔ انہوں نے 29 اکتوبر 2021 کو عہدے کا چارج سنبھالا تھا اور وہ چار سال سے وائس چانسلر کے عہدے پر تعینات ہیں۔

 

 

 

 

Back to top button