شوبزسےکنارہ کشی نہیں کی بس بریک لی تھی،حمزہ عباسی

اداکار حمزہ علی عباسی نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کرنے کے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ شوبز سے بس بریک لی تھی۔

حمزہ علی عباسی نے 2019 میں اسلام سے قریب ہونے کیلئے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کرنے کا بیان دیا تھا جس کے بعد وہ کئی عرصے تک کسی بھی ڈرامہ یا فلم انڈسٹری میں نظر نہیں آئے۔

اداکار نے مختلف انٹرویوز میں بھی شوبز سے وقتی کنارہ کرنے اور اسلامی نظریے پر بات کی۔ حال ہی میں اداکار نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے شوبز چھوڑنے کے بیان کی ضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنی ویڈیو میں شوبز کو خیرباد کرنے کا نہیں کہا تھا، میں نے کہا کہ میں خدا اور آخرت سے متعلق کچھ نتائج پر پہنچا ہوں اور مجھے اس بارے میں جاننا ہے جس کیلئے میں شوبز سے بریک لے رہا ہوں، میں نے یہ بھی کہا کہ یہ نہ سمجھا جائے کہ میں اسلام کی خاطر فنون لطیفہ چھوڑ رہا ہوں۔

Back to top button