شہبازشریف، حمزہ شہبازفرد جرم کیلئے 11 اپریل کو طلب
خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے 11 اپریل کو طلب کر لیا ہے، جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے ضمانت منسوخی، شریک ملزم کی جانب سے عدالتی دائرہ اختیار کی درخواست بھی خارج کر دی گئی۔
سپیشل کورٹ سینٹرل نے شہباز شریف کی ضمانت منسوخی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، لاہور میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف 2 کیسز کی سماعت اسپیشل کورٹ سینٹرل اور احتساب عدالت میں ہوئی، عدالت کی جانب سے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظوری کر لی گئی۔
سپیشل کورٹ سینٹرل نے دلائل مکمل ہوجانے کے بعد شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔عدالت نےعدالتی دائرہ اختیار کی درخواست پر بھی فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کو جانے کی اجازت دے دی۔اس سے قبل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی، جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست کی مخالفت کی گئی۔
اسپیشل کورٹ سینٹرل میں شہباز شریف کی جانب سے دائر حاضری معافی کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث ایک روز کے لیے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔وکیل ایف آئی اے نے سوال کیا کہ کیا سپریم کورٹ میں پیشی کے باعث شہباز شریف نہیں آ رہے، اس پر شہباز شریف کے وکیل نے جواب دیا کہ آپ عدالت کو مخاطب کریں، مجھ سے نہ پوچھیں۔
وکیل ایف آئی اے نے سوال کیا کہ شہباز شریف کو سپریم کورٹ میں کسی نے نہیں بلایا، وکیل امجد پرویز نے کہا کہ ایف آئی اے نےسپریم کورٹ کا جو حکم پیش کیا اس کی مصدقہ نقل نہیں ہے۔اس پر وکیل ایف آئی اے نے کہا کہ پھر شہباز شریف کے وکیل تحریری حکم پیش کر دیں، جواب میں ان کے وکیل نے بتایا کہ شہباز شریف بطور صدر مسلم لیگ ن سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں۔
وکیل شہباز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ میں درخواست دائر نہ کرنے پر ایف آئی اے کارروائی کی استدعا کرسکتا ہے، فاضل جج نے کہا کہ آپ اب دائرہ اختیار پر بحث کریں اس پر امجد پرویز بولے کہ کوئی عدالت مجاز نہیں کہ وہ کسی عدالت کا دائرہ اختیار طے کرے ۔امجد پرویز نے سماعت میں بتایا کہ 27 بینکرز کے بیانات چالان کا حصہ نہیں تھے، 4 گواہوں کے قلمبند بیانات بھی بینکنگ عدالت کے سامنے چالان کا حصہ نہیں تھے۔
سپرپاورکوایبسولوٹلی ناٹ کہہ کرخطرناک کھیل کھیلا جارہا
واضح رہے کہ اسپیشل کورٹ سینٹرل میں ایف آئی اےکی شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر ہے، اسپیشل جج سینٹرل نے ضمانت منسوخی کی درخواست پر شہباز شریف کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ شہادت کے لیے طلب ہیں، دونوں عدالتوں نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو طلب کر رکھا ہے۔