ہنگو،چیک پوسٹ پرحملہ،ڈی ایس پی سمیت 7 اہلکار شہید، 8 دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو  میں پولیس چیک پوسٹ پردہشتگردوں کے حملے7 اہلکار شہید ہوگئے۔8 دہشتگردبھی مارےگئے۔

ضلعی پولیس آفیسر طارق حبیب کے مطابق خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس میں ڈی ایس پی سٹی دیار خان سمیت 7 اہلکار شہید ہوگئے۔

انہوں نے بتایاکہ ڈی ایس پی مجاہد حسین سمیت 22 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈی پی او کے مطابق پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی 8 دہشت مارے گئے جبکہ 6 زخمی ہوئے۔

ڈی پی او ہنگو کا کہنا ہے کہ علاقےمیں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

Back to top button