عاصم اظہر سے رومانوی تعلقات بارے ہانیہ عامر کا بڑا دعویٰ؟
معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ رومانوی تعلقات کو تحفظ کی ضرورت ہوتی ہے، کیونکہ وہ بہت نازک ہوتے ہیں، عاصم اظہر سے تعلقات پر کہا کہ ہر کام دل سے کیا جس کا انہیں کوئی افسوس نہیں لیکن اب وہ سمجھدار ہو گئی ہیں، میرے خیال میں رومانوی تعلقات نازک ہوتے ہیں، انہیں سوشل میڈیا سے محفوظ رکھنا چاہئے۔ہانیہ عامر نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے گلوکار عاصم اظہر سے رومانوی تعلقات، سوشل میڈیا ٹرولنگ، ذہنی صحت کے حوالے سے گفتگو کی، اور بتایا کہ ان تنازعات کی وجہ سے ان کی ذہنی صحت پر بُرا اثر پڑا، ’انہی تنازعات نے مجھے آج بہتر انسان بنایا ہے، ہانیہ عامر نے کہا میں نے سیکھ لیا ہے کہ کیا شیئر کرنا ہے اور کس چیز کو پرائیویٹ رکھنا ہے، اب میں وہی کرتی ہوں جو میرے لیے ٹھیک لگتا ہے، رومانوی رشتوں کو تحفظ کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ وہ نازک ہوتے ہیں۔احمد علی بٹ نے سوال پوچھا کہ ماضی میں آپ کے (عاصم اظہر سے) تعلقات سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پبلک تھے، کیا آپ کو نہیں لگتا ہے کہ یہ منفی حصہ تھا جہاں آپ نے لوگوں کو اس بارے میں بات کرنے کا موقع دیا؟ جس پر ہانیہ عامر نے عاصم اظہر کا نام لیے بغیر کہا کہ ’ماضی کے اچھے لمحات کو انجوائے کیا جس پر کوئی افسوس نہیں، لیکن اس تعلق میں رہتے ہوئے مشکل لمحات سے بھی گزری لیکن میں انہیں تبدیل نہیں کر سکتی اور اس پر بھی مجھے کوئی افسوس نہیں۔اداکارہ نے کہا کہ اُس وقت مجھ میں جتنی عقل و سمجھ تھی، اس حساب سے فیصلے کیے، اب میں زیادہ سمجھدار ہوگئی ہوں، اُس وقت میں بہت خوش تھی، ہر کام دل سے کر رہی تھی، سوشل میڈیا ٹرولنگ پر بات کرتے ہوئے ہانیہ عامر نے کہا کہ وہ اپنے دوستوں اور فیملی کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین کے منفی کمنٹس پر توجہ نہیں دیتیں اور نہ ہی ایسے تبصرے ان پر منفی اثر کرتے ہیں، خفیہ اکاونٹ میں اپنی تصاویر پہلے وہاں پوسٹ کر کے مشورہ لیتی ہوں کہ فلاح تصویر پبلک اکاونٹ میں
پوسٹ کروں یا نہیں۔