54 ارب روپے کے سکینڈل میں ہسکول کے بانی گرفتار

ایف آئی اے نے 54 ارب روپے کے سکینڈل کے سلسلے میں ہسکول پیٹرولیم کے بانی ممتاز حسن کو حراست میں لے لیا ہے، ایف آئی اے سندھ کے ڈائریکٹر عامر فاروقی کا کہنا ہے کہ کیس میں نامزد نیشنل بینک اور ایچ پی ایل کے موجودہ اور سابقہ اعلیٰ عہدیداران سمیت مجموعی طور پر 30 ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی اے سندھ کے سربراہ نے اس فریب کو ملک کی سب سے بڑی مالیاتی دھوکے بازی قرار دیا جو ایچ پی ایل اور این بی پی کے اعلیٰ عہدیداران سمیت دیگر کمرشل بینکوں کی ملی بھگت سے کی گئی۔
عامر فارقی کے مطابق دیگر کمرشل بینکوں کے حوالے سے علیحدہ تحقیقات کی جائیں گی، 2015 سے 2020 کے دوران بینکاری کے قوانین اور طور طریقوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے این بی پی نے بینک قرضوں کی صورت میں ایچ پی ایل کو فنڈڈ اور غیر فنڈڈ مالیاتی سہولیات فراہم کیں۔
عامر فاروقی نے بتایا کہ مجموعی طور پر 54 ارب روپے کی ادائیگیاں نہیں کی گئیں جس میں 18 ارب روپے کا این بی پی سے لیا گیا قرض شامل ہے۔
نفسیاتی تجزیے میں عمران خان خود پسند سائیکوپیتھ قرار
ایف آئی اے کی تحقیقات کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کمزور سیکیورٹی کے برعکس این بی پی کے صدور اور کریڈٹ گروپ کے عہدیداران نے ہسکول کی کریڈٹ لائن کو 2 ارب سے 18 ارب روپے تک بڑھایا۔
