بلوچستان:فیکٹری میں دھماکے سے 12 مزدور جل گئے

بلوچستان کے علاقے حب کی فیکٹری میں گیس لیکج سے دھماکے کے نتیجے میں 12 مزدور جھلس کر زخمی ہوگئے، این پی کاٹن فیکٹری کی گیس لائن میں صفائی کے دوران دھماکا ہوا۔
ابتدائی طبی امداد کیلئے زخمیوں کو جام غلام قادر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جام غلام قادر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عباس لاسی نے بتایا کہ زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔
تمام مزدورں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی کے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، بلوچستان میں گھروں میں گیس لیکیج کے باعث اموات کے متعدد واقعات پیش آ چکے، کوئٹہ کے عبدالرزاق ٹاؤن کے ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا تھا جس میں 2 خواتین زخمی ہوئی تھیں۔
یاد رہے 7 مارچ 2020 کو کراچی کے علاقے پورٹ قاسم میں واقع اینگرو پولیمر اور کیمیکل پلانٹ میں گیس لیکج کے باعث 70 افراد کی حالت غیر ہوگئی تھی۔
اس حوالے سے اینگرو کے باضابطہ بیان میں کہا گیا تھا کہ واقعہ ‘وینٹ کے ذریعے کلورین گیس کے اخراج’ کے باعث پیش آیا۔
