مسلمان ہونے کی وجہ سے وزارت سے ہٹایا گیا

برطانیہ کی سابق وزیر نصرت غنی کے مطابق مسلمان ہونے کی وجہ ان کی وزارت سے محروم کیا گیا ہے، 49 سالہ نصرت غنی کو 2020 میں وزیر ٹرانسپورٹ کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔
ایک پارٹی ترجمان نے انہیں بتایا تھا کہ ڈاؤننگ سٹریٹ میں ہونے والے ایک اجلاس میں ان کے مسلمان ہونے کو ایک مسئلے کے طور پر اُٹھایا گیا تھا، مجھے یہ بھی بتایا گیا کہ مسلم خاتون وزیر کی وجہ سے ان کے ساتھی عدم اطمینان محسوس کرتے ہیں۔
سابق کنزرویٹو برطانوی وزیر کے اس دعوے پر اتوار کو برطانوی وزیر ندیم زاہاوی نے تحقیقات کا مطالبہ کیا، ترجمان مارک اسپینسر کو ان الزامات کا محور تصور کیا جا رہا ہے لیکن انھوں نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ یہ الزامات سراسر جھوٹے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی وہ الفاظ استعمال نہیں کیے جو مجھ سے منسوب کیے گئے، یہ مایوس کن ہے کہ جب یہ مسئلہ پہلے اٹھایا گیا تو نصرت غنی نے اس معاملے کو باقاعدہ تحقیقات کیلئے کنزرویٹو پارٹی کو بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔
پی آئی اے کا فلائٹ سٹیورڈ ٹورانٹو سے غائب
