ملیر جیل سے 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا

غلطی سے سرحد پار کرنے والے 20 بھارتی ماہی گیروں کو ڈسٹرکٹ پرزن اینڈ کوریکشنل فیسیلیٹی ملیر جیل سے رہا کر دیا گیا ہے، ماہی گیر 5 برس سے جیل میں قید تھے۔
قیدی ماہی گیر سنیل لعل نے بتایا کہ اندھیرے میں غلطی سے سرحد پار کر آئے، پاکستانی کوسٹ گارڈ نے گرفتار کر لیا جبکہ کشتی قبضے میں لے لی۔
چار سال قید رہنے والے بھویش بھیکا نے کہا کہ ان کی کشتی بھی رات کو پاکستانی پانیوں میں داخل ہوگئی، سمندر میں کوئی سرحد نہیں ہے اور ہمارے پاس یہ جاننے کا کوئہ طریقہ نہیں تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘یہاں جیل کا عملہ بہت مہربان رہا، ہمیں نئے کپڑے، صابن، شیمپو، بالوں کا تیل وغیرہ دیا گیا، ہمیں کھانا بھی اچھا دیا گیا اور ہفتے میں 4 روز کھانے میں چکن دی جاتی تھی۔
ایک ماہی گیر کرشن خیمہ نے کہا کہ کہا کہ میں نے کبھی بھارتی جیل نہیں دیکھی لیکن میری قسمت کہ میں نے پاکستانی جیل دیکھ لی اور یہاں رہا۔
