بڑی عمر کے افراد میں سر کی چوٹ موت کی شرح دوگنا کردیتی ہے

طبی ماہرین نے ایک نئی تحقیق سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ بڑی عمر کے وہ افراد جنہوں نے کبھی بھی معتدل یا شدید نوعیت کی چوٹ سر پر کھائی ہو ان کی موت کی شرح چوٹ نہ لگنے والوں کی نسبت دُگنی ہوتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی آف پینسلوینیا میں قائم پیریلمن اسکول آف میڈیسن کے محققین کو 13 ہزار افراد کے ڈیٹا کا 32 سال تک جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا کہ وہ افراد جن کو کسی بھی قسم کی سر کی چوٹ لگی تھی ان کی موت کی شرح چوٹ نہ لگنے والوں کی نسبت 2.21 گُنا زیادہ تھی۔

رپورٹس کے مطابق  تحقیق کے شرکاء کا انتخاب مِنیسوٹا، میری لینڈ، شمالی کیرولائنا اور مِسیسپی کی چار کمیونیٹیوں سے کیا گیا جن کی اوسط عمر 54 سال تھی۔جبکہ تحقیق کے شرکاء میں 57 فی صد خواتین جبکہ 28 فی صد سیاہ فام شامل تھے،وہ افراد جن کے سر پر شدید یا متعدد چوٹیں لگیں تھیں ان کی موت کی شرح ان افراد کی نسبت سر پر چوٹ نہ لگنے والوں کی نسبت 2.87 زیادہ تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سر کی چوٹ(جو کہ عموماً گاڑی کے تصادم سے، حادثاتی طور پر گرنے سے یا کھیل میں لگتی ہیں) کا تعلق طویل مدتی صحت کے مسائل سے بھی تعلق رکھتا ہے۔ ان مسائل میں معذوری، مرگی، ڈیمینشیا اور فالج شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق تحقیق کے نتائج عوامی صحت کے لائحہ عمل کی اہمیت کو واضح کرتی ہے جس سے سر کی چوٹ سے بچاؤ اور فوری طبی امداد کے ذریعے شرح مرض اور شرح اموات کو کم کیا جا سکے۔

ماحولیاتی آلودگی سے سانس لینا بھی خطرناک کیوں ہو گیا؟

Back to top button