ڈیرہ،ہیلتھ سینٹرپرحملہ،اہلکاروں سمیت 7افراد شہید،3دہشت گرد ہلاک

دہشت گردوں کا ڈیرہ اسماعیل خان میں رورل ہیلتھ سینٹر پر حملہ، اندھا دھند فائرنگ،2سکیورٹی اہلکاروں،لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دو بچے سمیت7افراد شہید ہو گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے 15 اور 16 جولائی کی درمیانی رات ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کری شمزوئی کے رورل ہیلتھ سینٹر پر حملہ کیا اور عملے پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو لیڈی ہیلتھ ورکرز، دو بچے اور ایک چوکیدار سمیت پانچ بے گناہ شہری شہید ہوگئے۔
عمران خان کے11مقدمات میں ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری
سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی، مؤثر کارروائی کے نتیجے میں تین دہشت گرد مارے گئے، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نارووال کے 44 سالہ نائب صوبیدار محمد فاروق اور خانیوال کے 23 سالہ سپاہی محمد جاوید اقبال بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ علاقے میں موجود کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کے خاتمے کے لئے کلئیرنس آپریشن کیا گیا۔
ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ معصوم شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے والے اس گھناؤنے اور بزدلانہ فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
