حزب اللہ نے لبنان میں جنگ بندی مسترد کردی

حزب اللہ نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات شرم ناک ہیں۔
حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے واشنگٹن میں طے پانے والے لبنان-اسرائیل جنگ بندی معاہدے پر ردعمل دیتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات پر تنقید کی اور کہا کہ ان مذاکرات کے نتیجے کو لبنانی عوام کے تمام حلقوں نے مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کی سرپرستی میں ہونے والے معاہدے میں لبنان کے حوالے سے امریکا اور اسرائیل کا وژن چھلکتا ہے اور لبنان کو گریٹر اسرائیل پروجیکٹ میں لانے کی کوشش کی گئی ے۔
حزب اللہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل فوجی میدان میں جو کچھ حاصل نہیں کرسکا وہ سیاسی طور پر حاصل کرنا چاہتا ہے، شمالی اسرائیل میں موجود بستیاں اس وقت تک محفوظ نہیں ہوں گی جب تک لبنانی علاقے حملوں کی زد میں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی عہدیدار کہہ رہے ہیں کہ وہ قلعہ شقیف سمیت جنوبی لبنان کے کئی اسٹریٹجک مقامات پر بدستور موجود ہوں گے، ایسی صورت میں تنازع کا کوئی حل نہیں نکل رہا ہے۔
