لاہورہائیکورٹ کا تجارتی سرگرمیاں رات 10بجے بند کرانےکاحکم

لاہورہائیکورٹ نے سموگ کے تدار ک کیلئے شہرکی تجارتی سرگرمیاں رات 10بجے بند کرانے کاحکم دیدیا ۔

عدالت تحریری حکم  میں کہنا ہے کہ سی سی پی او لاہور مارکیٹیں بند کرانے کے حکم پرعملدرآمد کرائیں۔وزیراعلیٰ کے سیکرٹری ،سی سی پی او کو اقدامات کرنے کی بھی ہدایات کی گئیں۔ایڈمنسٹریشن لاہور اور حکومت کونوٹیفکیشن جاری کرنے کاحکم دیاگیا۔

تحریری حکم میں کہنا ہے کہ ہفتے میں 2دن ورک فرام ہوم کانوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

لاہورہائیکورٹ نے ڈی سیل ہونے والے انڈسٹری یونٹس کو دوبارہ سیل کرنے کاحکم دیدیا۔عدالت نے ڈی سیل کرنیوالے افسران کیخلاف کارروائی کاحکم دیدیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر فیکٹریوں کو سیل کرنے کی رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت کاحکم نامے میں کہنا ہے کہ گرین بیلٹ پرپارکنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔گرین بیلٹ کو نقصان پہنچانے والے فارم ہاؤس کو گرایا جائے۔

Back to top button