بحری جہازوں پرحوثیوں کاحملہ،امریکا نے ایران پر الزام لگادیا
مریکا نے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام ایران پر لگا دیا۔
ترجمان ایڈرین واٹسن نے کہا کہ یمنی حوثیوں کے بحیرہ احمرمیں جہازوں پر حملوں میں ایران ملوث ہے، ایران نے حوثیوں کو ڈرونز، میزائل اور تکنیکی معلومات فراہم کیں۔
ایران نے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں میں ملوث ہونے کے امریکی الزامات کو مسترد کردیا۔