آپ روزانہ کتنے گھنٹے اپنے موبائل کیساتھ گزارتے ہیں؟

موجودہ برق رفتار دور میں جہاں زندگی سمٹ کر رہ گئی ہے، وہیں انسان کو اپنی لیے ہی وقت دستیاب نہیں، لوگ اپنا زیادہ تر وقت موبائل فون پر ہی گزار دیتے ہیں، تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں لوگوں نے سال 2021 میں اوسطاً لگ بھگ ایک تہائی 5 گھنٹے کا وقت موبائل دیکھتے ہوئے گزارا۔

یہ بات ایپ اینی کی ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی جس کے مطابق 2021 میں دنیا بھر میں صارفین نے ریکارڈ 3.8 ٹریلین گھنٹے موبائل فونز میں مختلف کام کرتے ہوئے گزارے تھے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 2021 ریکارڈ بریکنگ سال رہا جس دوران لوگوں میں موبائل طرز زندگی کو اپنانے کا سلسلہ جاری رہا اور ان ڈیوائسز کو بڑی سکرینوں پر ترجیح دی گئی۔ خاص طور پر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر وقت گزارنے کی شرح 2020 کے مقابلے میں عالمی سطح پر 90 فیصد تک بڑھ گئی، ایپ اینی کے سی ای او تھیوڈور کرانٹز نے کہا کہ موبائل ہی مستقبل کی ڈیوائس ہے اور بڑی اسکرین بتدریج مر رہی ہے۔

تحقیق کے دوران انکشاف کیا گیا کہ عالمی سطح پر موبائل ایپس پر 170 ارب ڈالرز خرچ کیے گئے جو 2020 کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ رہے، اسی طرح ایپ ڈاؤن لوڈ کی شرح میں ایک سال میں 5 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی طور پر 230 ارب ایپس ڈاؤن لوڈ کی گئیں۔

مرنیوالے انسانوں کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوششیں تیز

خاص طور پر کھانے پینے کی اشیا کی ایپس کو 2021 میں 194 ارب آرڈرز ملے جو 2020 کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہیں، تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ ویڈیو سٹریمنگ ایپس کو دیکھنے کے وقت میں کرونا وائرس کی وبا سے قبل کے مقابلے میں 16 فیصد اضافہ ہوا، کمپنی نے بتایا کہ بڑی سکرینوں تک رسائی کے باوجود لوگ موبائل پر مواد دیکھ رہے ہیں، اس شعبے میں مسابقت بڑھ رہی ہے اور خصوصی مواد تیار کیا جا رہا ہے تاکہ نئے ناظرین کو اپنی جانب کھینچا جا سکے۔

عالمی سطح پر صارفین کو سب سے زیادہ مصروف رکھنے والی ایپ ٹک ٹاک ہی رہی جس کے بعد فیس بک، فیس بک میسنجر، واٹس ایپ اور انسٹا گرام ہیں، ٹک ٹاک اور فیس بک پر اوسطاً ماہانہ صارفین نے 19.6 گھنٹے گزارے مگر ٹک ٹاک اس لیے نمایاں ہے کیونکہ 2020 میں یہ شرح 13.3 فیصد تھی۔

Back to top button