ننگے پاؤں چلنا صحت کیلئے کتنا مفید ہے؟ماہرین نے بتا دیا

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ مصروفیات کے باعث جوتے پہن کر گھومنے کے بعد گھر میں داخل ہونے کے بعد ننگے پیر فرش پر گھومنا اچھا خیال محسوس ہوتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق ننگے پیر گھومنے سے درحقیقت آپ کو کچھ حیران کن فوائد ہوتے ہیں مگر کچھ خطرات کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔ننگے پیر گھومنا پیروں کے اندرونی مسلز کو مضبوط بنانے کا سادہ اور مؤثر طریقہ ہے۔مسلسل جوتے پہن کر گھومنے سے یہ مسلز وقت کے ساتھ کمزور ہونے لگتے ہیں۔
ماہرین نے بتایا کہ عمر میں اضافے اور جوتوں کے استعمال سے ہمارے پیروں کے مسلز کی مضبوطی گھٹ جاتی ہے جس کے نتیجے میں بڑھاپے میں چلنا پھرنا مشکل ہوتا ہے۔