عدت نکاح کیس : اپیلوں پر فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کا فیصلہ برقرار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں مرکزی اپیلوں کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کے حکم پر نظر ثانی درخواست خارج کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے خاور مانیکا کی درخواست پر سماعت کی، عدالت عالیہ نے نظرثانی کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کو ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کی ججمنٹ پر عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے خاور مانیکا کی درخواست خارج کردی۔
بھٹو معصوم تھے،غیر آئینی عدالت نے سزا دی، سپریم کورٹ
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں سزاکےخلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت کےدوران جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیے تھے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم اہمیت رکھتا ہے،میں اس کی خلاف ورزی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔
یادرہے کہ 3 جولائی کواسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن عدالت نے عدت نکاح کیس میں سزاکے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت 8 جولائی تک ملتوی کرتےہوئے جج افخل مجوکا نے ریمارکس دیے تھے کہ 12 جولائی تک ہرحال میں فیصلہ سنانا ہے۔
