اگر بھارت کے ساتھ سیز فائر ہو سکتا ہے تو تحریک انصاف کے ساتھ بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے: بیرسٹر گوہر

تحریک انصاف کےچیئرمین بیرسٹر گوہر خا ن نے پاک بھارت کشیدگی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کےساتھ سیز فائر ہو سکتا ہےتوتحریک انصاف  کے ساتھ بھی سیاسی سیز  فائر ہونا چاہیے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قوم نے بھارت کو سیاسی اور ذاتی مفادات سےبالاتر ہوکرجواب دیا ہے۔

خطے میں دیرپا امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے: پاکستانی ہائی کمشنر برطانیہ

 

انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کا جواب پوری دنیا نےدیکھا،آئندہ بھی کسی قسم کی جارحیت کا ایسا ہی سخت جواب آئے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ سیزفائر ہو سکتا ہےتو پی ٹی آئی کے ساتھ بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے۔

Back to top button