یو این سیکرٹری جنرل کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
انتونیو گوٹریس نے بھارت جنگ بندی کےاعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے پاک بھارت جنگ بندی پائیدار امن میں کردار ادا کرے گی، جنگ بندی سے دونوں ممالک میں دیرینہ مسائل کےحل کیلئے سازگار ماحول پیدا ہوگا۔
سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیرنےنائب وزیراعظم اسحاق ڈار سےرابطہ کیا اور اسحاق ڈار نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے فروغ میں سعودی عرب کے مثبت وتعمیری کردار کو سراہا۔
اس کےعلاوہ متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے بھی وزیرخارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اماراتی وزیر خارجہ نےپاکستان اوربھارت میں کشیدگی کےخاتمےکی امید ظاہر کی۔
پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر بھارت حیرت زدہ ہوا ہوگا: دفاعی تجزیہ کار مائیکل کلارک
دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ نےکہا دونوں ممالک اس موقع کو کشیدگی میں کمی اورخطےکے پائیدار امن کے لیے استعمال کریں۔
ادھر جرمنی نےبھی اپنےخیالات کا اظہار کرتےہوئےکہا کہ بات چیت ہی کشیدگی کے خاتمے کی کنجی ہے جبکہ برطانیہ نے بھی جنگ بندی کا خیر مقدم کیا۔