پاکستان اوربھارت کےساتھ تجارت بڑھائیں گے: امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کےساتھ کام کرکےدیکھوں گا کیا ہزاروں سال بعد بھی مسئلہ کشمیرکا حل نکل سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کےساتھ تجارت بڑھائیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستان اوربھارت کےساتھ مل کرکام کروں گا اوردیکھوں گا کیا ‘ہزاروں سال بعد’ مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکل سکتا ہے۔
خیال رہےکہ بھارت کی جارحیت پر پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا اورآپریشن بُنْيَان مَّرْصُوْص ( آہنی دیوار)کے دوران بھارت میں 10 سےزائد اہداف کو نشانہ بنایا۔
دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے پیش نظرامریکا کی جانب سے جنگ بندی کیلئے دونوں ممالک کو ایک میز پر لایا گیا۔
یو این سیکرٹری جنرل کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کےدرمیان ہونےوالی کشیدگی پر تفصیلی گفتگو کی۔
اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بیان جاری کرتےہوئے کہا تھا کہ امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔