پاکستان نے شرح سود بڑھانے کی آئی ایم ایف کی شرط مان لی

پاکستان نے آئی ایم ایف کی شرح سود دو فیصد بڑھانے کی شرط مان لی، وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پالیسی ریٹ دو فیصد تک بڑھانے پر آئی ایم ایف سے اتفاق کر لیا ہے۔

پاکستان سےآئی ایم ایف کےمذاکرات گزشتہ رات دیرگئے جاری رہے، حکام وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف حکام ہر نقطے کا بہت تفصیل سے جائزہ لے رہے ہیں، اب صرف تکنیکی سطح کی بات چیت جاری ہے۔

حکام کے مطابق پاور سیکٹر کے معاملے پر تفصیلات طے کی جا رہی ہیں، پاورسیکٹر کے معاملات طے ہونے کے بعد سٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا، پاکستان نے جون تک غیرملکی زرِمبادلہ حاصل ہونے کے ذرائع پر تفصیل سے بریفنگ دیدی۔

حکام کے مطابق آئی ایم ایف حکام زرمبادلہ آنے والے ممالک سے بھی بات کر رہا ہے، وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں پاکستان سےمتعلق سیاسی معاملات پرکوئی بات نہیں ہو رہی۔

سوشل میڈیا کا کم استعمال مثبت شخصیت کیلئے معاون قرار

 

Back to top button