ایران اسرائیل جنگ : حکومت کا 14کروڑ لیٹر پیٹرول فوری درآمد کرنے کا فیصلہ

ایران اور اسرائیل کے مابین جاری جنگ کے باعث وفاقی حکومت نے ملک میں تیل کے ذخائر میں اضافہ کرنے اور پیٹرول کی دستیابی یقینی کےلیے فوری طور پر 14کروڑ لیٹر پیٹرول درآمد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آئل کمپنیز کو 20 دن کا تیل ذخیرہ رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے آئل کمپنیز کو مراسلہ جاری کرتےہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کےلیے کم از کم 20 دن کےلیے پیٹرول ذخیرہ کریں۔

علاوہ ازیں پی ایس او نے 6 جولائی کو پاکستان پہنچنےوالے بحری جہاز کو 26 جون کو ملک پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔یہ جہاز 7 کروڑ لیٹر پیٹرول لےکر پاکستان پہنچ رہا ہے۔

طویل حکومتی مشاورت کے بعد سولر پینلز پر سیلز ٹیکس 18 سے کم کر کے 10 فیصد کر دیا، وزیر خزانہ

ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورت حال کے پیش نظر مزید پیٹرول بھی امپورٹ جاسکتا ہے۔

Back to top button