عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرادی گئی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئی۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقات کانفرس روم میں کروائی گئی اور دونوں کی ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران اور بشریٰ بی بی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔
