عمران خان نے ملک کے خلاف سازشیں کیں اور فیض حمید ان کے ساتھ شامل تھے : عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان سازش کے سرغنہ اور فیض حمید سہولت کار تھے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے جنرل (ر) فیض حمید کے حوالے سےکہا کہ آپ نےدیکھا کہ جس طرح معاملات آگےچلے ہیں، اور فوج کےادارے نےشفاف تحقیقات کی ہیں اور ان کا اپنا احتسابی نظام ہے، فوج خود احتسابی نظام پریقین رکھتی ہے، اس تحقیقات کا دائرہ کار بڑھتا نظرآ رہا ہے،یہ صرف اس لیےہے کہ صرف ایک سیاسی لیڈر نے ’تحریک انتشار‘ کےسربراہ عمران احمد خان نیازی نےانتشار کی سیاست کی، نفرت کی سیاست کی،انہوں نے ان لوگوں کےساتھ گٹھ جوڑ کرکے اس ملک میں بدامنی کرانے کی سازش کی،ملک کی سالمیت کےخلاف انتشار پھیلانے میں سرغنہ عمران نیازی تھااور اس کی مدد جنرل فیض تھا، اس میں اور اداروں کےافراد بھی شامل تھے، چاہے ثاقب ہو، چاہے نثار ہو،اس ملک میں تباہی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

 

سہولت کاری کا الزام : اڈیالہ جیل کے زیرحراست سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رہا

وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہناتھا کہ یہ بھی قابل ذکر بات ہےکہ یہ بھی گٹھ جوڑ تھاکہ طالبان کو لا کر بسایاگیا، آج ملک میں بےامنی کی ذمہ دار یہی لوگ ہیں، ملک کاامن، قومی سلامتی کو نقصان پہنچایا،شواہد سامنےآ رہے ہیں، بانی چیئرمین کا رابطہ تحریک عدم اعتماد کےدوران بحال تھا، اب بھی جیل میں پیغام رسانی جاری تھی۔

Back to top button