سہولت کاری کا الزام : اڈیالہ جیل کے زیرحراست سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رہا

عمران خان کی اڈیالہ جیل میں مبینہ سہولت کاری کےالزام میں زیر حراست سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر اقبال کورہا کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر اقبال کو 13اگست کو تفتیش کےلیے حراست میں لیا گیاتھا اور وہ گزشتہ رات اڈیالہ جیل کےقریب اپنی رہائش گاہ پہنچے۔

سابق آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم نے اپنی حراست کی تردید کردی

جیل میں عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے الزام میں اڈیالہ جیل کےمزید 2 افسران سے تفتیش شروع کی گئی تھی، ان افسران میں اڈیالہ جیل کےسابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر اقبال اور اسسٹنٹ ناظم شامل تھےجب کہ دونوں افسران سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اکرم کےقریب رہائش پذیر تھے۔

قبل ازیں 14 اگست کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کو عمران خان کےلیے پیغام رسانی اور سہولت کاری کےالزام میں حراست میں لیاگیا تھا۔

Back to top button