9 مئی مقدمات : سکیورٹی خدشات پر بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش نہیں کی جاسکا

اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے سکیورٹی خدشات پر عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کیس کی سماعت کےلیے میں پیش کرنے سے معذرت کرلی۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی نے بشریٰ بی بی کےخلاف 9 مئی کے مقدمات کی تفتیش اور جسمانی ریمانڈ کےمعاملے پر انسداد دہشت گردی عدالت کےجج کو خط لکھ دیا۔

سہولت کاری کا الزام : اڈیالہ جیل کے زیرحراست سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رہا


ایس پی اڈیالہ جیل نےخط میں لکھا کہ سکیورٹی خدشات کی بنا پر اڈیالہ جیل میں آج سماعت ممکن نہیں، جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کی سماعت بھی ہونی ہے، بشریٰ بی بی کو سکیورٹی وجوہات کےباعث پیش نہیں کیاجاسکتا۔ایس پی جیل کےخط پر وکلا صفائی نےکہا کہ عدالتی احکامات کےسامنے سپرنٹنڈنٹ جیل کےخط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

بعد ازاں عدالت نےفریقین کےدلائل سننے کےبعد سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت آج بشریٰ بی بی کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا پرسماعت مقرر کی تھی۔

Back to top button