بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کےلیے کمی کا امکان

حکومت کی جانب سے جلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک ماہ کےلیے معمولی کمی کا امکان ہے۔ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 31 پیسے کمی کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سےدرخواست نیپرا میں دائر کی گئی۔

انٹرنیٹ بندش کیس: لاہور ہائی کورٹ کا فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم

دائر درخواست میں کہاگیا ہے کہ فیول کاسٹ 9.038 روپے فی یونٹ رہی ہےلہٰذا اسےستمبر کےبلوں میں صارفین کو واپس کیاجائے۔فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ میں تجویز کردہ کمی کی وجہ یکم جولائی سےنافذ ہونےوالے سالانہ بنیادی ٹیرف میں 20 فیصد اضافہ ہے،جس میں موجودہ مالی سال کےلیے ایندھن کی بلند لاگت اور شرح تبادلہ کاتخمینہ لگایاگیا تھا، تاہم عالمی مارکیٹ میں نرخوں میں کمی کی وجہ سےفیول کاسٹ کم ہوئی ہے۔

نیپرا 28 اگست کو سماعت کرے گی۔

Back to top button