مساجد کو نذرآتش کرنے اور نمازیوں کو قتل کرنے کی دھمکی، برطانوی شہری کو سزا

ایک انتہا پسند برطانوی شہری کو پانچ مساجد کو نذرآتش کرنے اور مسلمانوں کو قتل کرنے کی دھمکی دینےپر جیل بھیج دیا گیا۔

ملزم کی جانب سے تمام الزامات کا اعتراف کرنے کےبعد ڈھائی سال قید کی سزا سنائی گئی۔

یاد رہے کہ پانچ اگست کو ٹیلی فون کےذریعے دھمکی دیتے ہوئے ملزم نے یہ بھی کہاتھا کہ وہ عمارتوں کےاندر موجود ہر شخص کو مار دے گا۔

اس حوالے سے میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم بلیک ہِنڈری کے کالز کا سراغ لگانے کےلیے 24 گھنٹے کام کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کمیونٹیز کو انصاف فراہم کیا جائے گا جو انتہا پسند دائیں بازو کےتشدد میں اضافے سے خطرہ محسوس کرتے ہیں اور جس نےتارکین وطن اور مسلم کمیونٹی کے اراکین کونشانہ بنایا۔

پیتونگاترن شیناوترا تھائی لینڈ کی سب سے کم عمر وزیر اعظم منتخب

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں ہونے والے ہنگامے 2011 کےبعد سے برطانیہ میں بدترین ہنگامے تھےجو چاقو کےحملے کے بعد پھوٹ پڑےجس میں تین لڑکیاں جان سے گئیں تھے۔29 جولائی کو پیش آنے والےاس واقعے کےبعد سوشل میڈیا پرجھوٹی افواہیں پھیل گئیں کہ مشتبہ شخص ایک مسلمان پناہ گزین تھا۔

Back to top button